ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کی مستعفی پی ایس آئی ریوتی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

بھٹکل کی مستعفی پی ایس آئی ریوتی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

Fri, 02 Sep 2016 23:59:41    S.O. News Service

بھٹکل 2/ستمبر (ایس او نیوز)بھٹکل پولیس اسٹیشن میں پی ایس آئی کی ذمہ داری نبھانے والی مسزریوتی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ چند دن پہلے مبینہ طورپر 20 لاکھ روپے طلب کرنے اور ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا جو معاملہ پیش آیا تھا اس میں اپنی ذمہ داری صحیح طور پر ادا نہ کرنے کے لئے ضلع ایس پی نے مسز ریوتی کو معطل کردیا تھا۔ جس کے بعد اس نے نہ صرف اپنا استعفیٰ پیش کیا بلکہ بھٹکل ڈی وائی ایس پر سنگین الزامات لگائے کہ اسے اپنے ڈھنگ سے کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے اور فرقہ پرست عناصر کی پشت پناہی کی جارہی ہے۔ابھی یہ معاملہ کس کروٹ بیٹھنے والا ہے، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ لیکن ایک دوسرے معاملے میں مسز ریوتی کے خلاف عدالت سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

دراصل یہ کیس 2012ء کا ہے جب ریوتی ہوناور میں پی ایس آئی کی ذمہ داری نبھا رہی تھی۔ اس وقت بھٹکل ڈی وائی ایس پی کے عہدے پر مسٹر نارائن مامور تھے۔ مسٹر نارائن نے ریوتی پر ذات پات کی بنیاد پر ذلت آمیز ریمارک پاس کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کیس داخل کیا تھا۔اس معاملے میں عدالت میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے ضلع سیشن کورٹ نے ریوتی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا ہے۔
 

 


Share: